راجکمار نے ناظرین کے دلوں پر راج کیا

   

ممبئی: ڈائیلاگ ڈیلیوری کے بے تاج بادشاہ کلبھوشن پنڈت عرف راجکمار کا نام فلم انڈسٹری کی کہکشاں کے ایک ستارے کی طرح ہے جس نے اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کے دلوں پر راج کیا۔پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں 8 اکتوبر 1926 ء کو پیدا ہوئے راج کمار بی ۔اے کی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد ،ممبئی کے ماہم پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر کے طور پر کام کرنے لگے۔ ایک دن رات گشت کے دوران ایک سپاہی نے راجکمار سے کہا ، حضور آپ رنگ، ڈھنگ اور قد کے لحاظ سے کسی ہیرو سے کم نہیں ہیں۔اُن کی مشہور فلموں میں کاجل ، میرے حضور ، وقت ، دل اپنا اور پریت پرائی ، پاکیزہ ، دل ایک مندر اور ہمراز قابل ذکر ہیں ۔ تقریبا چار دہائی تک اپنی سنجیدہ اداکاری سے ناظرین کے دلوں پر حکومت کرنے والے عظیم اداکار راجکمار 3 جولائی 1996 کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ۔