راجکوٹ دہشت گرد ی پروپگنڈہ کیس میں تین ملزمین کو عمرقید

,

   

راجکوٹ ۔ یکم ؍ اکٹوبر (ایجنسیز) ہندمخالف پروپگنڈہ کرنے اور مقامی مسجد سے القاعدہ کے نظریہ کو پھیلانے کے جرم میں سیشنس کورٹ نے تین ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی اور فی کس 10 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔ 26 جولائی 2023ء کو انسداد دہشت گردی جتھہ (اے ٹی ایس) کو راجکوٹ کے سونی بازار میں کام کرنے والے تین افراد کے تعلق سے انٹلیجنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ وہ موبائل فون اور دیگر آلات کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان کے خلاف پروپگنڈہ کررہے ہیں اور القاعدہ کے نظریہ کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ ان پر نگرانی رکھی گئی اور تینوں کو 31 جولائی 2023ء کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کی گئی۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پلیڈر ایس کے وورا نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمین کے موبائل فونس سے بات چیت کا جو ڈیٹا برآمد ہوا ہے اس سے واضح طور پر ثابت ہوتا ہیکہ وہ مسلم برادری کے بعض طبقوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کررہے تھے تاکہ انہیں مخالف قوم سرگرمیوں میں استعمال کیا جاسکے۔ ملزمین نے اپنے دفاع کیلئے دو مصلیوں کو پیش کیا لیکن سرکاری وکیل نے جرح کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ وہ ملزمین کے بارے میں کچھ خاص نہیں جانتے۔