راجکوٹ میں خاتون سمیت 6 جواری زیرحراست

   

راجکوٹ:گجرات کے شہر راجکوٹ کے بی ڈیویژن علاقے میں ایک خاتون سمیت چھ جوئے بازوں کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر کرشنا پارک شیری۔1 واقع ایک مکان پر ہفتے کی رات چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران وہاں ایک خاتون سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جو جوا کھیل رہے تھے ۔ ان سے برآمد 10 ہزار 300 روپیے نقد آور دیگر سامان ضبط کر لیا گیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ضروری کاروائی شروع کر دی ہے ۔