راجکوٹ میں کرکٹ میچ پرسٹہ لگانے والا شخص گرفتار

   

راجکوٹ: گجرات میں راجکوٹ شہر کے ڈی سی بی علاقے میں کرکٹ میچ پر سٹہ لگارہے ایک سٹے باز کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے منگل کو بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر جیوراج پارک الاپ ایونیو ڈی-201، دوسری منزل پر دیر رات چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران کرکٹ میچ پر آن لائن سٹہ لگانے والا ایک شخص پکڑا گیا اور موقع سے 22 ہزار روپے کا سامان ضبط کر لیا گیا۔ گرفتار شخص کی شناخت تشین سنگھ ڈی۔ ڈابھی (32) کے طورپر ہوئی ہے ۔ وہ ٹاٹا آئی پی ایل رائل چیلنجرز بنگلور اور سپر جائنٹس لکھنؤ کے درمیان ٹی20 میچ پر آن لائن سٹہ لگا رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔