راجگوپال ریڈی نے سوشل میڈیا پر بیانات کی تردید کی

   

حیدرآباد 2 ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی کے راج گوپال ریڈی نے سوشل میڈیا میں اُن کے نام سے جاری بیانات اور خبروں کو گمراہ کن قرار دیا۔ راج گوپال ریڈی کے نام سے کئی دنوں سے مختلف خبریں گشت کی جارہی ہیں جس میں وہ ریونت ریڈی حکومت کو نشانہ بنارہے ہیں۔ راج گوپال ریڈی کے دفتر نے وضاحت کی اور کالیشورم پراجکٹ پر بیان کی تردید کی۔ تلگو روزنامہ ویب سائٹ پر راج گوپال ریڈی کا بیان وائرل کیا گیا جس میں وہ حکومت کو نشانہ بناکر کالیشورم پراجکٹ میں کرپشن اور بدعنوانیوں کی تردید کررہے ہیں۔ راجگوپال ریڈی نے کہاکہ وہ اسمبلی میں کہہ چکے ہیں کہ کمیشن کیلئے کالیشورم پراجکٹ میں کرپشن اور دھاندلیاں کی گئیں۔ 1