راجہ سنگھ احتیاطی حراست میں

   

حیدرآباد 19 مارچ ( سیاست نیوز ) بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو آج الوال میں احتیاطی حراست میں لے لیا گیا ۔ راجہ سنگھ راجنا ۔ سرسلہ ضلع کا دورہ کرکے بی جے پی کارکنوں سے ملاقات کرنا چاہتے تھے ۔ یہ کارکن ٹی آر ایس کارکنوں کے ساتھ ٹکراؤ میں زخمی ہوگئے تھے ۔ پولیس نے الوال میں ان کا قافلہ روک کر انہیں حراست میں لے لیا ۔