حیدرآباد: نومنتخب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین بلدیہ، گوشہ محل کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ اور پارٹی کے ریاستی چیف بانڈی سنجے کمار نے آج بھاگیہ لکشمی مندر کا دورہ کیا۔اس موقع پر بانڈی سنجے نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے حیدرآباد شہر کا نام بدل کر بھاگیہ نگر رکھنے کے سلسلے میں اپنے موقف کا اعادہ کیا۔






جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی
حال ہی میں ہونے والے جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 150 رکنی جی ایچ ایم سی میں اس کی سیٹ شیئر چار سے بڑھ کر 48 ہوگئی۔تاہم جب زون کے حساب سے انتخابی نتائج کا تجزیہ کیا جائے تو معلوم ہوا کہ پارٹی نے دو زونوں یعنی ایل بی نگر اور سکندرآباد سے 29 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔پارٹی نے ایل بی نگر زون سے 15 اور سکندرآباد سے 14 وارڈوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔چارمینار اور خیرت آباد زون سے بی جے پی نے سات اور نو وارڈوں میں کامیابی حاصل کی۔ زعفرانی پارٹی کی کارکردگی سری لیگیم پلی اور کوکٹپلی زون میں بدترین رہی۔ ان زونوں میں ٹی آر ایس نے بیشتر نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے.
