حیدرآباد۔/19 جولائی، ( سیاست نیوز) بی جے پی کی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے صدرنشین اور رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر کو معطل رکن اسمبلی راجہ سنگھ سے ملاقات مہنگی پڑی۔ بی جے پی ہائی کمان نے معطل شدہ رکن اسمبلی سے ملاقات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ہائی کمان نے پارٹی سے معطل کئے گئے قائد کے مکان پہنچ کر ملاقات کرنے پر راجندر کی سرزنش کی۔ ہائی کمان نے کہا کہ راجہ سنگھ نے ایک طبقہ کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے جس پر انہیں پارٹی سے معطل کیا گیا، ایسے لیڈر سے ملاقات کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہائی کمان کی منظوری کے بغیر ہی راجندر نے راجہ سنگھ سے ملاقات کی تھی۔ر