راجہ سنگھ نے اسداویسی کو اسمبلی حلقہ گوشہ محل سے مقابلہ کرنے کا چیلنج کیا

   

جس طرح سانپ کو دودھ پلا کر بڑا کیا جاتا ہے، اس طرح کانگریس نے تمہاری پرورش کی ہے
حیدرآباد ۔ 25 ستمبر (سیاست نیوز) بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسدالدین اویسی کو اسمبلی حلقہ گوشہ محل سے مقابلہ کرنے کا چیلنج کیا۔ اسدالدین اویسی کی جانب سے کانگریس کے قائد راہول گاندھی کو حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کرنے کے چیلنج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانپ کو دودھ پلا کر کیسے بڑا کیا جاتا ہے اس طرح کانگریس نے تمہاری پرورش کی ہے جس کی وجہ سے آپ اس پوزیشن پر ہے۔ وہ اسدالدین اویسی کو چیلنج کرتے ہیں وہ اسمبلی حلقہ گوشہ محل سے مقابلہ کریں یا اپنے بھائی کو میرے خلاف امیدوار بنائے یا کسی اور کوبھی امیدوار بنائے کسی کی بھی ڈپازٹ نہیں بچے گی۔ خواتین کے بارے میں بات کرنے کا اسدالدین اویسی کو اخلاقی حق بھی نہیں ہے کیونکہ مجلس نے خواتین تحفظات بل کی مخالفت کی ہے۔ خواتین کو مجلس کی جانب سے امیدوار بنایا گیا کیا۔ صدر مجلس سے استفسار کیا اور کہا کہ تمہارے والد اور دادا نے بھی مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے جس کی وجہ سے پرانے شہر میں مسلمان پسماندگی کا شکار ہوئے ہیں۔ ن