راجہ سنگھ نے دیپیکا پڈوکون کی فلم کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔

,

   

حیدرآباد: اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے جے این یو پر حملہ کے احتجاج میں شرکت کرنے پر گوشہ محل بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دیپیکاپڈوکون کی آنے والی فلم ”چھپاک“ کا بائیکاٹ کریں۔ راجہ سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ میں دیپیکا پڈوکون کا انٹرویو دیکھ رہا تھا۔ اداکارہ ہندوستان میں ہی رہتی ہے اور وہ ایک اسٹار بھی بن گئی ہے۔

دیپیکا اپنی فلم کی تشہیر کے لئے جے این یو گئیں اور انہوں نے وہاں ان طلبہ سے ملاقات کی جو ہمارے ملک کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ دیپیکا پڈوکون کو چاہئے تھا کہ وہ جے این یو جانے سے قبل جے این یو کی تاریخ پڑھ لیتی۔“ انہوں نے کہا کہ جواہر لال نہرو نیورسٹی میں ملک اور ویر ساورکر کے خلاف نعرے لگائے جاتے ہیں۔ میں تمام ہندوؤں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دیپیکا پڈوکون کی فلم کا بائیکاٹ کریں۔‘‘ اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر انفارمیشن و براڈ کاسٹنگ پرکاش جاویڈکر نے کہا کہ ہر فنکار کو پورا اختیار ہے کہ وہ جہاں چاہے جاسکتا ہے اوربولنے کی پوری آزادی رکھتا ہے۔