راجہ سنگھ کو جلسہ کی اجازت دینے سے پولیس کا انکار

   

حیدرآباد /27 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد پولیس نے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو شہر کے این ٹی آر اسٹیڈیم میں شہریت ترمیمی قانون کی تائید میں ہفتہ کو جلسہ عام منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ۔ راجہ سنگھ جو حلقہ اسمبلی گوشہ محل کی نمائندگی کرتے ہیں 21 ڈسمبر کو کمشنر سٹی پولیس کے نام مکتوب روانہ کرتے ہوئے ہفتہ کو جلسہ عام منعقد کرنے کیلئے اجازت کی درخواست کی تھی ۔ کمشنر پولیس کے نام اپنے مکتوب میں راجہ سنگھ نے کہا تھا کہ ریاستی بی جے پی کمیٹی نے شہریت ترمیمی قانون 2019 کی تائید میں عام جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کی ہے ۔ اس جلسہ میں بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن کو بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے ۔ تاہم کمشنر پولیس نے اجازت دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے پارٹی دفاتر میں جلسہ منعقد کرسکتی ہیں ۔

موہن بھاگوت آج این سی سی
سمستی سیوا ایوارڈ پیش کریں گے
حیدرآباد /27 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت 28 ڈسمبر کو حیدرآباد میں این سی سی سمستھی سیوا ایوارڈس تقسیم کریں گے ۔ گچی باؤلی حیدرآباد کے انویا کنونشن سنٹرل میں ہفتہ کو 6 بجے شام منعقد شدنی تقریب میں موہن بھاگوت بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جہاں وہ آنجہانی ناناجی دیشمکھ کی طرف سے قائم شدہ دین دیال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو این سی سی سمستی سیوا ایوارڈ دیں گے ۔