راجہ سنگھ کو دھمکیاں دینے والا گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون (سیاست نیوز)رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کو دھمکیاں دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ دبئی سے حیدرآباد پہنچنے والے چندرائن گٹہ علاقہ کے ساکن 40 سالہ محمد وسیم کو پولیس نے ایرپورٹ سے گرفتار کرلیا جس کے خلاف سابق میں ایل او سی جاری کیا گیا تھا ۔ سائبر کرائم پولیس حیدرآباد کو دبئی سے ایک اطلاع موصول ہوئی اور آج جیسے ہی وسیم حیدرآباد ایرپورٹ پہنچا اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ وسیم سائبر کرائم پولیس کی تحویل میں ہے جس سے دھمکی آمیز فون کالس اور دھمکیوں کے متعلق پوچھ تاچھ جاری ہے ۔ وسیم گزشتہ 10 سال سے دبئی میں مقیم تھا جو پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے۔