حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو راحت دیتے ہوئے تحت کی عدالت کی جانب سے دی گئی سزا پر حکم التواء جاری کردیا ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں بیف فیسٹول کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس ملازمین سے تکرار کے بعد راجہ سنگھ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں مقامی عدالت نے راجہ سنگھ کو ایک سال کی سزا سنائی تھی ۔ عوامی نمائندوں کے مقدمات کی عدالت کے اس فیصلہ کو راجہ سنگھ نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ۔ عدالت نے عبوری احکامات جاری کرتے ہوئے فیصلہ پر روک لگادی ہے۔ مقدمہ کی آئندہ سماعت چار ہفتے بعد مقرر ہے۔