راجہ سنگھ کو شہر بدر کرنے حامد محمد خاں کا مطالبہ

   

حیدرآباد۔/24 اگسٹ، ( سیاست نیوز) امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ جناب حامد محمد خاں نے ریاست کی پُرامن فضاء کو متاثر کرنے اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کی ہے۔ جناب حامد محمد خاں نے بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی جانب سے شان رسالتؐ میں گستاخی کی مذمت کی اور کہا کہ بھگوا پارٹی کے رکن اسمبلی نے اپنی زبان و بیان سے ریاست کے بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ بی جے پی دراصل تلنگانہ میں اقتدار کا خواب دیکھ رہی ہے۔ جماعت اسلامی اس طرح کی تمام کوششوں کی سخت مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ محض گرفتار کرنے پر اکتفاء نہ کرے بلکہ شہر بدر کیا جائے تاکہ ریاست میں امن و آشتی کا ماحول برقرار رہے۔ جناب حامد محمد خاں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ہر قسم کی اشتعال انگیزی سے پرہیز کریں۔ ر