راجہ سنگھ کو ضمات کیخلاف رات دیرگئے احتجاجی مظاہرے

   

برہم نوجوانوںکی پولیس گاڑی پر سنگباری‘شہر میں سخت چوکسی

حیدرآباد۔/23 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ملعون راجہ سنگھ کو گرفتاری کے چند گھنٹوں میں ہی ضمانت کی منظوری کے خلاف مسلمانوں میں شدید غم و غصہ دیکھا جارہا ہے ۔ رات دیر گئے خاص طور پر پرانے شہر کے کئی علاقوں سے احتجاجی مظاہروں کی اطلاع ملی ہے ۔مغلپورہ علاقہ میں برہم احتجاجیوں نے پولیس کی ایک گاڑی پر سنگباری کرتے ہوئے نقصان پہنچایا ۔ ان واقعات کے بعد پولیس نے شہر میں سخت چوکسی اختیار کرلی ہے اور اہم شاہراہوں پر راہگیروں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے ۔ پولیس نے خاص طور پر پرانے شہر میں مقررہ وقت سے قبل ہی دوکانات کو بند کروادیا ۔