راجہ سنگھ کو وضاحت کا وقت دینے اہلیہ کا ہائی کمان کو مکتوب

   

حیدرآباد ۔یکم ستمبر (سیاست نیوز) بی جے پی سے معطل رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی اہلیہ نے پارٹی ہائی کمان کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے وجہ نمائی نوٹس کا جواب دینے کیلئے مزید وقت دینے کی درخواست کی ہے۔ راجہ سنگھ کی اہلیہ اوشا بائی نے پارٹی ہائی کمان کو مکتوب روانہ کیا ہے ۔ بی جے پی کی تادیبی کارروائی کمیٹی نے راجہ سنگھ کو معطل کرتے ہوئے وجہ نمائی نوٹس جاری کی اور پارٹی سے اخراج کو روکنے کے لئے اندرون 10 یوم جواب دینے کی ہدایت دی ۔ یہ مدت کل ختم ہورہی ہے۔ لہذا راجہ سنگھ کی اہلیہ اوشا بائی نے بی جے پی کی تادیبی کارروائی کمیٹی کو ایک مکتوب روانہ کیا ۔ راجہ سنگھ کو گستاخانہ بیان کی پاداش میں بی جے پی نے پارٹی سے معطل کردیا جبکہ حکومت نے پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے۔ ر