حیدرآباد۔/30 جولائی، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے شکایت کی ہے کہ گذشتہ دو ماہ سے ان کے پاسپورٹ کی کارروائی مکمل نہیں کی گئی۔ راجہ سنگھ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جب رکن اسمبلی کا یہ حال ہے تو پھر عام آدمی کے ساتھ کیا سلوک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو انہوں نے پاسپورٹ کیلئے درخواست دی اور ویریفکیشن کا کام آج تک مکمل نہیں ہوا۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ دو ماہ سے ویریفکیشن کا مرحلہ مکمل نہیں ہوا جس کیلئے انہوں نے ڈائرکٹر جنرل پولیس اور حیدرآباد پولیس کمشنر کو توجہ دلاتے ہوئے اپنا پیام ٹوئٹر پر ٹائپ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رکن اسمبلی کو شبہ ہے کہ مقدمات کے پیش نظر انہیں پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا۔