حیدرآباد۔30۔مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے خلاف ممبئی پولیس نے اشتعال انگیز تقریر کا ایک مقدمہ درج کرلیا۔ حالانکہ یہ تقریر 29 جنوری کو دی گئی تھی لیکن یہ ویڈیو وائرل ہونے پر ممبئی پولیس نے از خود کارروائی کرتے ہوئے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہندو سکل سماج مورچہ ممبئی نے دادر پولیس سے شیواجی پارک تا مہاراشٹر اسٹیٹ لیبر ویلفیر بورڈ تک جلوس نکالنے کی اجازت طلب کی تھی۔ پولیس نے اس پروگرام کے لئے مشروط اجازت دے دی تھی اور یہ ریالی کے اختتام سے چند منٹ قبل حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے معطل شدہ رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے لو جہاد کے بارے میں اپنی متنازعہ تقریر کی۔ ایف آئی آر کے مطابق راجہ سنگھ نے ایک فرقہ کو دوسرے فرقہ پر اکسانے کا کام کیا اور ہندو سماج کے افراد کو اقلیتی سماج کے افراد کے دکانات سے اشیاء نہ خریدنے کا مشورہ دیا۔ اس تقریر کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے نتیجہ میں ممبئی پولیس نے از خود کارروائی کرتے ہوئے دادر پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 153-A (1) (a) (دونوں فرقوں کے درمیان منافرد پھیلانا) کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرا میں راجہ سنگھ نے شری رام پور کے احمد نگر میں اسی قسم کی ایک اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ب