راجہ سنگھ کی اسمبلی رکنیت برخواست کرنے کا مطالبہ

   

اسپیکر اسمبلی کواحمد پاشاہ قادری نے یادداشت حوالے کی
حیدرآباد۔24 ۔اگسٹ(سیاست نیوز) مجلس اتحاد المسلمین نے اسپیکر ریاستی اسمبلی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے قوانین کے مطابق رکن اسمبلی گوشہ محل کی رکنیت کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا۔ مجلس نے کہا کہ دستور میں موجود گنجائش کے مطابق گستاخ رکن اسمبلی کے خلاف کاروائی کی جائے۔ رکن اسمبلی یاقوت پورہ جناب سید احمد پاشاہ قادری نے اسپیکر اسمبلی کے دفتر پہنچ کر انہیں حوالے کردہ مکتوب میں راجہ سنگھ کے مختلف بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ کا ایوان اور ایوان کے باہر رویہ ایوان کے وقار کو مجروح کرنے کا سبب بن رہا ہے۔مکتوب میں دفعہ 194 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایوان کی رکنیت کے حلف کے وقت جو عہد کیا جاتا ہے اسے توڑنے پر رکنیت سے برخواست کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ یادداشت میں راجہ سنگھ کے مسلسل مخالف مسلم رویہ کے حوالوں کے طور پر اخبارات میں شائع نفرت انگیز بیانات کا حوالہ دیا گیا اور کہا کہ مسلسل مخالف مسلم اور غیر شائستہ رویہ کے سبب ایوان کا وقار متاثر ہورہا ہے لہذا راجہ سنگھ کی برطرفی کے سلسلہ میں 194 کے تحت کاروائی کی جائے۔ مکتوب میں 22 اگسٹ کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کیلئے دیئے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاگیا ہے کہ رکن اسمبلی کے بیانات ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں۔جناب سید احمد پاشاہ قادری نے مکتوب میں بتایا کہ 22 اگسٹ کو دیئے گئے گوشہ محل رکن اسمبلی کے بیان کے بعد یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ وہ اسمبلی کے رکن رہنے کا اہل نہیں ہے کیونکہ وہ فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے علاوہ نقص امن کا سبب بن رہے ہیں۔انہو ںنے بتایا کہ رکن اسمبلی کو حاصل مراعات کا غلط استعمال اور خلاف ورزی کا مسلسل مرتکب ہورہا ہے۔ م