راجہ سنگھ کی بیوی ہائیکورٹ سے رجوع

   


حیدرآباد۔ 5 ستمبر (سیاست نیوز) بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کی بیوی اوشا بائی نے شوہر پر پی ڈی ایکٹ نافذ کرنے کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ درخواست داخل کی ہے ۔انہوں نیکہا کہ پی ڈی ایکٹ غیر قانونی اور سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کے رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاگو کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر پر پی ڈی ایکٹ اس لئے نافذ کیا گیا ہے کہ تاکہ ایک مخصوص طبقہ کو خوش کیا جاسکے ۔پی ڈی ایکٹ میںاُن کے شوہر کو غنڈہ قرار دیا گیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایکٹ کا بیجا استعمال کیا گیا ہے۔