حیدرآباد : /24 مئی (سیاست نیوز) بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے خلاف راجستھان پولیس نے نفرت انگیز تقریر کرنے پر ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ حالیہ دنوں راجہ سنگھ نے راجستھان کے ضلع کوٹہ میں منعقدہ مہارانا پرتاپ جینتی سے خطاب کرتے ہوئے ایک مذہب کو نشانہ بناتے ہوئے تقریر کیا تھا ۔ راجہ سنگھ نے لوجہاد ، دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ افراد کا تعلق ایک مذہب سے ہونے پر نفرت انگیز تقریر کی تھی ۔ اس سلسلہ میں راجستھان کی کوٹہ پولیس نے راجہ سنگھ کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 153A اور 298 کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ۔