راجہ سنگھ کے متنازعہ بیان سے کشن ریڈی ناراض

   

حیدرآباد۔/24 اگسٹ، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت و کلچر جی کشن ریڈی نے راجہ سنگھ تنازعہ سے خود کو الگ تھلگ رکھتے ہوئے کسی تبصرہ سے گریز کیا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے راجہ سنگھ کے متنازعہ ویڈیو کے بارے میں پوچھے جانے پر مرکزی وزیر نے کہا کہ انہوں نے ویڈیو نہیں دیکھا ہے لہذا وہ کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔ کشن ریڈی کے رویہ سے محسوس ہورہا تھا کہ وہ ملعون راجہ سنگھ کے متنازعہ بیان سے ناراض ہیں کیونکہ ان کے انتخابی حلقہ لوک سبھا سکندرآباد میں وہ اقلیتی رائے دہندوں کی تائید حاصل کرتے رہے ہیں۔ کشن ریڈی کے علاوہ بی جے پی کے کسی بھی قائد نے راجہ سنگھ کے بیان اور پولیس کارروائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ریاستی صدر بنڈی سنجے بھی اس مسئلہ پر تبصرہ سے بچ رہے ہیں۔ کشن ریڈی نے بنڈی سنجے کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ بی جے پی کی بڑھتی مقبولیت سے ٹی آر ایس خوفزدہ ہے۔ر