راجہ صاحب2 کی بھی تصدیق ہوگئی

   

چنئی، 6 اگست (آئی اے این ایس) پروڈیوسر ٹی جی وشوا پرساد، جن کی کمپنی ہدایتکار ماروتھی کی زیرِ ہدایت بننے والی ہارر تھرلر فلم دی راجا صاحب میں اداکار پربھاس کو مرکزی کردار میں پیش کر رہی ہے، نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ فلم کا دوسرا حصہ بھی بنانے کا منصوبہ ہے، تاہم اس کی کہانی پہلی فلم سے مختلف ہوگی۔ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں وشوا پرساد نے کہا راجا صاحب 2 ضرور ہے، لیکن اس میں پہلی کہانی جاری نہیں رہے گی۔ دوسرا حصہ ایک ملٹی ورس طرزکا ہوگا۔ یہ اسی فرنچائز کا حصہ ہوگا، لیکن کہانی، انداز اور وسعت مختلف ہوگی۔یاد رہے، ’دی راجا صاحب رواں سال 5 دسمبرکو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیزکی جائے گی۔یہ فلم پربھاس کے کیریئر کی پہلی مکمل ہارر تفریحی فلم ہوگی، جس میں وہ ایک نیا اور انوکھا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ فلم کا پہلا موشن پوسٹر پہلے ہی ریلیز کیا جا چکا ہے، جس میں پراسرار اور مافوق الفطرت عناصر کے ساتھ پرانی فلموں کی کشش کو بھی دکھایا گیا ہے، جس نے ناظرین کی فوری توجہ حاصل کی۔ہدایتکار ماروتھی، جو اپنی فلموں میں مزاح اور جذبات کے امتزاج کے لیے جانے جاتے ہیں، ایک الگ ہی اندازکی ہارر فلم لانے والے ہیں جس میں تفریح کا بھرپور انداز ہوگا۔ یہ فلم پیپل میڈیا فیکٹری کے بینر تلے بن رہی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ایک شاندار بصری تجربہ ثابت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق فلم کو بہت بڑے پیمانے پر بنایاگیا ہے اور اس میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ فلم کی سینماٹوگرافی کارتک پلانی نے کی ہے اور موسیقی تھمن ایس نے دی ہے۔ روایتی فلم سازی کے برخلاف، جس میں گانے پہلے سے طے کر لیے جاتے ہیں، دی راجا صاحب کی ٹیم نے تھمن کو مکمل تخلیقی آزادی دی تاکہ وہ فلم کے مطابق اپنی موسیقی کو بہتر بنا سکیں۔تھمن نے مارچ میں ایک انٹرویو میں بتایامجھے یہ طریقہ پسند ہے کیونکہ پربھاس طویل عرصے بعد کمرشل گانوں کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں۔ ان کا ایک انٹرو گانا، ایک میلوڈی، ایک ہائی انرجی ڈانس نمبر اور ایک محبت بھرا تھیم سانگ ہے۔ چونکہ فلم کی موسیقی سے وابستہ توقعات بہت زیادہ ہیں، تھمن نے یقین دلایا کہ وہ بہترین کام دینے کے لیے پوری محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاآڈیو کمپنی نے اس پر 30-40 کروڑ کی سرمایہ کاری کی ہے، اس لیے گانے پورے ہندوستان کے تناظر میں بنائے ہیں۔