کولمبو۔ سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجہ پکسے نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سری لنکن شہری کے قتل کے معاملے میں انصاف فراہم کریں گے۔ سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجہ پکسے کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری پر حملہ اور قتل کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ میری ہمدردی اور دعائیں لواحقین کے ساتھ ہیں۔
فرانس: تلوار کے حملے میں 2خاتون پولیس اہلکار زخمی
پیرس ۔ فرانس کے شمال مغربی حصے میں تلوار سے کیے گئے حملے میں 2خاتون پولیس اہلکار زخمی ہوگئیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق جنگجو وں کا مخصوص لباس پہنے شخص نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔ پولیس نے حملہ آور کو گولی مارنے کے بعد پکڑ لیا۔ فوری طور پر ایسے کوئی ثبوت نہیں ملے کہ حملہ آور کا مقصد دہشت گردی تھا۔ حملہ آور نے ایک گاڑی چوری کی تھی اور روکے جانے پر حملہ کیا۔