کولمبو ؍ نئی دہلی ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر سری لنکا گوٹابایا راجہ پکسے کا دورہ ہندوستان اس بات کی عکاسی کرتا ہیکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی جغرافیائی و ثقافتی مماثلت کو بھی مستحکم کیا جائے۔ یاد رہیکہ راجہ پکسے ہندوستان کے تین روزہ دورہ پر جمعرات کو نئی دہلی پہنچے۔ صرف دس روز قبل سری لنکا میں برسراقتدار آنے اور صدر کے جلیل القدر عہدہ پر فائز ہونے کے بعدسب سے پہلے ہندوستان کا دورہ کرنا اس بات کی علامت ہیکہ سری لنکا، ہندوستان کیساتھ باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کو اولین ترجیح دیتا ہے اور اولین ترجیح اسے ہی دی جاتی ہے جو سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہو۔