راجہ گوڑ نے بحیثیت آر ڈی او بودھن جائزہ لے لیا

   

بودھن ۔ 21 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج ریونیو ڈیویژنل آفیسر بودھن کی حیثیت سے آر ڈی او راجہ گوڑ نے اپنے عہدہ کا جائزہ لے لیا۔ آر ڈی او کا اے او منتخب الدین تحصیلدار بودھن وارپراساد آر ای ورون و محکمہ مال کے دیگر عہدیداروں اور عملے کے افراد نے انکا خیرمقدم کیا۔ آر ڈی او نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا مجوزہ اسمبلی کے عام انتخابات کے دوران عوام کی سہولت کے لئے قریب میں رائے دہی مراکز کا قیام عمل میں لانے اور صد فی صد رائے دہی کو یقینی بنانے انہوں نے عوام سے تعاون کی درخواست کی اور انہوں نے کہا ضلع کلکٹر و ریاستی حکومت کی جانب سے غریب طبقات کے لئے جاری فلاحی اسکیمات کو مستحق افراد تک پہنچانے میں وہ کوئی کثر باقی نہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

میدک میں صادق علی کی برسی تقریب کا انعقاد
میدک ۔ 21 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی این جی اوز کے نائب صدر و صدر ملازمین محکمہ امداد باہمی ضلع میدک صادق علی مرحوم کی پہلی برسی تقریب کا دفتر ٹی این جی اوز بھون میدک پر صدر ٹی این جی اوز ضلع میدک ڈی نریندر کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں نائک راجکمار جنرل سکریٹری ضلع ٹی این جی اوز، دیگر این جی اوز قائدین بٹی رمیش، ایم منوہر، محمد فضل الدین، جی شیواجی، اے راما گوڑ، رگھونندن راؤ کے علاوہ محکمہ امداد باہمی کے ملازمین نے شرکت کی۔ سبھی شرکاء نے اسٹیڈیم میں دو منٹ کی خاموشی مناتے ہوئے صادق علی کے اچانک انتقال پر اپنے گہرے صدمہ کا اظہار کیا اور صادق علی کی سرکاری ملازمین کے لئے انجام دی گئی خدمات پر زبردست خراج ادا کیا۔