نئی دہلی۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ہند نے ایک ہفتہ آئی اے ایس افسر راجیش بھوشن کو کابینی سکریٹریٹ میں سکریٹری (سیکوریٹی) کی زائد ذمہ داری دی ہے۔ وزیراعظم، سابق وزرائے اعظم کو خصوصی سیکوریٹی فراہم کرنے والے گروپ (ایس پی جی) کے انتظامی سربراہ ہوں گے۔ بھوشن 1987ء کے آئی اے ایس بیاچ کے بہار کیڈر سے تعلق رکھتے ہیں۔