نینی تال: اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے آج کو دہرادون کے مشہور انوپما گلاٹی قتل کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے راجیش گلاٹی کی مختصر مدت کی ضمانت میں مزید دس دن کی توسیع کر دی گئی۔سینئر جسٹس سنجے کمار مشرا اور جسٹس آلوک کمار ورما کی ڈبل بنچ میں راجیش گلاٹی کی طرف سے پیش کی گئی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ مختصر مدت کی ضمانت میں توسیع کی درخواست میں کہا گیا کہ ان کا علاج مکمل نہیں ہوا۔ ان کی سرجری کرنی ہے ۔ اس کے بعد عدالت نے ان کی مختصر مدت کی ضمانت میں صرف دس دن کی توسیع کر دی۔ راجیش گلاٹی کو 21 جولائی کو 45 دن کی مختصر مدت کی ضمانت دی گئی تھی۔ راجیش گلاٹی جو پیشہ سے سافٹ ویئر انجینئر ہے ، نے 17 اکتوبر 2010 کو دہرادون میں اپنی بیوی انوپما گلاٹی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کے 72 ٹکڑے کر کے فریج میں چھپا دیا تھا۔ دسمبر 2010 میں انوپما گلاٹی کے بھائی کے دہرادون آنے کے بعد قتل کا راز کھلا۔یکم ستمبر 2017 کو دہرادون کی عدالت نے اس قتل کو گھناؤنا سمجھتے ہوئے راجیش گلاٹی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی قصوروار پر 15 لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔