ایچ ایم ڈی اے کی تجویز کو کنٹونمنٹ بورڈ کے اجلاس میں ہری جھنڈی دکھائی گئی
حیدرآباد 31 دسمبر : ( سیاست نیوز) : سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ نے حکومت کی تجویز کردہ راجیو راہداری پر ایلیوٹیڈ کاریڈور کے تعمیری کاموں کی منظوری دے دی ہے ۔ پیراڈائز تا کنٹونمنٹ سڑکوں پر سے ایلیوٹیڈ کوریڈور تعمیرات کیلئے ضرورت کے مطابق سڑکوں کی توسیع کیلئکرنے گرین سگنل دیا ہے ۔ پیر کو بریگیڈیر این وی ننجیڈیشور کی صدارت میں کنٹونمنٹ گورننگ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک قرار داد منظور کی گئی ۔ اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے نامزد رکن جے رام کرشنا ، رکن اسمبلی این سری گنیش بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈی ایم دھوکر نائیک ایچ ایم ڈی اے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ راما کرشنا نے ایلیوٹیڈ کاریڈور کیلئے حکومت کی تجویز کردہ 200 فیٹ چوڑی سڑک پر اعتراض کرکے کچھ کمی کا مشورہ دیا ۔ اس طرح کی تجویز گذشتہ اجلاس میں رکن پارلیمنٹ ایٹالہ راجندر نے پیش کی تھی ۔ مدھوکر نائیک نے ایچ ایم ڈی اے حکام کو بتایا کہ چند کالونی کے عوام بھی اس تجویز پر اعتراض کررہے ہیں ۔ سڑکوں کی توسیع کیلئے جو منصوبہ تیار کیا گیا اس میں کسی حد تک کمی لانے کا مشورہ دیا ۔ ایچ ایم ڈی اے حکام نے بتایا کہ مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ پراجکٹ تعمیر کیا جارہا ہے ۔ اس سڑک پر میٹرو ریل پراجکٹ کے کام بھی کئے جارہے ہیں ۔ تکنیکی ماہرین رپورٹ کی بنیاد پر 200 فٹ سڑک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بریگیڈیر اور سی ای او رام کرشنا نے کہا کہ ایک ماہ کا وقت لیتے ہوئے محکمہ دفاع کے اعلیٰ حکام سے مشورہ کے بعد حتمی فیصلہ کرنے کا مشورہ دیا ۔۔ 2