راجیو کمار کلکتہ ہائیکورٹ سے رجوع

   

Ferty9 Clinic

شاردا چٹ فنڈ کیس میں سی بی آئی نوٹس کالعدم کرنے کا مطالبہ
کولکتہ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل سی آئی ڈی راجیو کمار آج کلکتہ ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے جہاں انھوں نے شاردا چٹ فنڈ اسکام کیس میں مبینہ طور پر حقائق کو خلط ملط کرنے کے سلسلہ میں سی بی آئی کی جانب سے انھیں دی گئی نوٹس کو کالعدم کرنے کا مطالبہ کیا۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن سی بی آئی نے کمار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انھیں اِس کیس کی تحقیقات میں تعاون کرنے اور اِس کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔جسٹس پرتیک پرکاش بنرجی نے راجیو کمار کے وکیل کو درخواست داخل کرنے کی مہلت دے دی ہے۔ عدالت کی رجسٹری میں وہ یہ درخواست دے سکتے ہیں۔ مزید سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی گئی۔ راجیو کمار کے وکیل نے ہائیکورٹ کے ووکیشن بنچ سے رجوع ہوکر درخواست داخل کرنے کی التجا کی تھی۔