شمس آباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو ممبئی میں منعقد ایک ایوارڈ تقریب میں سی ایس آر ایکس لینن ایوارڈ 2018 بسٹ کارپوریٹر ایمرجنگ زمرہ مین کا ایوارڈ دیا ۔ راجیش ارورا CFO جی ایچ آئی اے ایل نے یہ ٹرافی ڈاکٹر موہن کول صدر انڈیا پروفیشنل فورم یو کے اور جی این باجپائی سابق چیرمین SEBI کے ہاتھوں حاصل کیا ۔ مسٹر ایس جی کے کشور چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL نے کہا کہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ہماری مزید ہمت افزائی ہوتی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم ہر شعبہ میں بہترین خدمات کے ذریعہ ایوارڈس حاصل کرتے ہوئے مسافرین کو تمام سہولیات مہیا کرنے میں کامیاب بھی ہورہے ہیں ۔ ہماری تمام کوششوں میں جی ایم آر اسٹاف ، سی آئی ایس ایف ، کسٹمس عہدیدار ، ایرلائنس ، اسٹیک ہولڈرس اور مسافرین کی جانب سے بہترین ردعمل ہماری کامیابی کا راز ہے ۔۔