حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد نے ’ نیشنل انرجی لیڈر ‘ اور ایکسیلنٹ انرجی ایفیشنٹ یونٹ کو مسلسل ساتویں اور نویں مرتبہ ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ ایرپورٹ کو یہ اعزاز 18 ستمبر کو سی آئی آئی کے زیر اہتمام 26 ویں قومی ایوارڈ تقریب برائے توانائی کے انتظام میں دئیے گئے ۔ مسٹر پردیپ پنکیر سی ای او GHIAL نے کہا کہ جب سے آر جی آئی ایرپورٹ نے کام شروع کیا ہے توانائی کی بچت کے طریقوں کو اپنانے میں سب سے آگے رہا ہے ۔ ہم ایشیا میں پہلا لیڈ پلاٹینیم سرٹیفائیڈ ایرپورٹ ہیں ۔ ہم نے اپنے ماحولیاتی نظام کی حفاظت کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں اور اپنے ماحولیاتی نظام کی کارکردگی کو مسلسل کم کرنے کے لیے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں ۔ ہوائی اڈے کا مقصد 2050 تک کاربن نیوٹرلیٹی حاصل کرنا ہے ۔ جی ایم آر ایرپورٹ اپنے 10MWP شمسی توانائی کے پلانٹ اور ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل کے ذریعہ فراہم کردہ گرین انرجی کے امتزاج کے ذریعے گرین انرجی کو استعمال کرتا ہے ۔۔ ش