تیرواننتاپورم : چیف منسٹر کیرلا پنارائی وجین نے مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے زور دیا کہ تیرواننتاپورم میں واقع راجیو گاندھی سنٹر فار بائیو ٹیکنالوجی کے نئے کیمپس کو آر ایس ایس نظریہ ساز مادھو سدا شیو گولوالکر کا نام نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بجائے اس کے اس سنٹر کو کسی نامور ہندوستانی سائنس داں کا نام دیا جائے جو بین الاقوامی شہرت کا حامل ہو۔