راجیو گاندھی کے خواب پورے کریں گے : راہول

   

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی اور کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں جدید ہندوستان کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس ان کی یوم پیدائش کے موقع پر راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور کہا کہ کانگریس ان کے خواب پورے کرے گی۔ کانگریس اور پارٹی کے تمام سینئر لیڈروں نے آج سابق وزیر اعظم کو ان کے 80ویں یوم پیدائش پر یاد کیا اور انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پارٹی ان کے خوابوں کو پورا کرے گی۔