نئی دہلی ۔ 22اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس قائد دراہول گاندھی نے جمعرات کے دن کہا کہ ان کے والد سابق وزیراعظم ہند راجیو گاندھی نے پنجاب ، آسام اور میزورم کے ساتھ معاہدوں کی تکمیل کرتے ہوئے ایک کارنامہ انجام دیا تھا اس لئے کہ اس سے ہندوستان مزید مستحکم ہوا ۔ راہول گاندھی نے پیر کے دن آنجہانی وزیراعظم کے انفارمیشن ٹکنالوجی انقلاب کیلئے کردار کی تفصیل سے ستائش کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کی شناخت اور انہیں ملک سے اخراج کیلئے بااثر طلبہ تنظیم ’’آسو ‘‘نے1979ء سے مہم شروع کررکھی ہے اور 15اگست 1985ء کو راجیو گاندھی کی موجودگی میں جو معاہدہ طئے پایا تھا اس کو فراموش کردیا گیا ہے ۔