راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر وزیراعظم مودی کا خراج عقیدت

   

نئی دہلی ۔ 20 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے 75 ویں یوم پیدائش پر آنجہانی قائد کو خراج عقیدت ادا کیا ۔ وزیراعظم مودی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ہمارے سابق وزیراعظم شری راجیو گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کی جاتی ہے ۔ راجیو گاندھی 1944 میں آج ہی کے دن بمبئی میں پیدا ہوئے تھے ۔ کانگریس نے ان کے یوم پیدائش کو سدبھاونا دیوس کے طور پر منایا ۔