راجیو گاندھی گاندھی کے قاتل کی رہائی پر کانگریس ترجمان سرجے والا نے کسا طنز ، بولے:مودی بتائیں کیا یہی قوم پرستی ہے

,

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کل سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتل اے جی پراریولن کو بری کر دیا۔ کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے اے جی پراریولن کی رہائی پر طنز کیا ہے۔ کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو بدقسمتی قرار دیا۔ مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ راجیو گاندھی کے قاتل کو اس حکومت میں چھوڑ دیا گیا ہے، مودی بتائیں کیا یہ قوم پرستی ہے؟ رندیپ سرجے والا نے کہا کہ ہمیں عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے دکھ ہوا ہے۔ یہ فیصلہ افسوسناک ہے، کیونکہ عدالت نے راجیو گاندھی کے قاتل کو رہا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے یہ فیصلہ تمل ناڈو کے اس وقت کے گورنر بنواری لال پروہت اور صدر کے فیصلہ نہ لینے کی وجہ سے دیا ہے۔ سرجے والا نے مزید کہا کہ آج ملک کے لیے افسوسناک دن ہے۔ راجیو گاندھی ملک کے وزیر اعظم تھے کانگریس کے لیڈر نہیں تھے۔