صدر این ایس یو آئی کا چیف منسٹر کو مکتوب
حیدرآباد۔/13 اپریل، ( سیاست نیوز) کانگریس طلباء تنظیم این ایس یو آئی کے ریاستی صدر وائی وینکٹ سوامی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ مکتوب روانہ کرتے ہوئے راجیو یووا وکاسم اسکیم کیلئے درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں توسیع کی اپیل کی ہے۔ این ایس یو آئی کے ریاستی صدر نے مکتوب میں کہا کہ راجیو یووا وکاسم کے ذریعہ حکومت بیروزگار نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کیلئے امداد فراہم کررہی ہے۔ حکومت نے اسکیم کے تحت درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر کی ہے۔ اسکیم کے بارے میں نوجوانوں میں شعور کی کمی ہے لہذا آخری تاریخ میں مزید 10 دن کی توسیع کی جانی چاہیئے۔ صدر این ایس یو آئی وینکٹ سوامی نے کہا کہ اسکیم کے ذریعہ ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیت کے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کیلئے درکار دستاویزات کو حاصل کرنے میں نوجوانوں کو دشواری پیش آرہی ہے لہذا حکومت کو چاہیئے کہ آخری تاریخ میں مزید 10 دن کی توسیع کرے۔1