ڈھولکیا اور جسونت سنگھ پرمار و دیگر بلا مقابلہ منتخب
نئی دہلی : راجیہ سبھا الیکشن کیلئے منگل کو پرچہ نامزدگی واپس لینے کا آخری دن تھا۔ ایسے میں کئی راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سمیت پارٹی کے تین دیگر امیدواروں کو بھی گجرات سے راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ منتخب کیا گیا ہے۔ گجرات سے نڈا کے علاوہ منتخب ہونے والے دیگر امیدواروں میں ہیرا کاروباری گووند بھائی ڈھولکیا، بی جے پی لیڈر جسونت سنگھ پرمار اور مینک نایک ہیں۔بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں سابق صدر سونیاگاندھی بھی شامل ہیں۔ راجیہ سبھا کے مجموعی طور پر 56 ارکان کی مدت کار اپریل میں ختم ہورہی ہے۔ باقی سیٹوں کیلئے 27 فبروری کو انتخاب ہوگا۔
