تھرواننتاپورم : کیرالا کے سی پی ایم ریاستی کمیٹی کے رکن اور ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا (ڈی وائی ایف آئی) صدر اے اے رحیم کیرالا میں راجیہ سبھا انتخابات کے لئے لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) امیدوار ہوں گے ۔ برسراقتدار ایل ڈی ایف کے دو سربراہ اتحادی کیرالا میں اگلے مہینے خالی ہورہی تین راجیہ سبھا سیٹوں سے دو راجیہ سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے ۔وزیراعلی پنارائی وجین کی صدارت میں منگل کو ایل ڈی ایف کی میٹنگ میں اس سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔