راجیہ سبھا انتخابات، امیدوار نامزد کرنے چندرابابو کا اعلان

   

امراوتی 10 مارچ (پی ٹی آئی) آندھراپردیش میں 26 مارچ کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کیلئے اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم نے نشست پر جیت کیلئے درکار تعداد میں ارکان نہ ہونے کے باوجود حیرت انگیز طور پر اپنا امیدوار میدان میں اُتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تلگودیشم کی مقابلہ آرائی کی صورت میں رائے دہی ناگزیر ہوجائے گی حالانکہ حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس یہ توقع کررہی تھی کہ یہ عمل بلامقابلہ مکمل ہوجائے گا۔