سری نگر،12اکتوبر(یو این آئی) جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے اتوار کے روز کہا کہ پارٹی راجیہ سبھا انتخابات کے حوالے سے نیشنل کانفرنس کے ساتھ اعلیٰ قیادت کی سطح پر ہوئی بات چیت کے نکات پر غور کرے گی اور آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے کور کمیٹی کی رائے طلب کی جائے گی۔سری نگر میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے طارق قرہ نے کہاکہ ہم نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے تاکہ انہیں کانگریس ہائی کمان اور نیشنل کانفرنس کے درمیان راجیہ سبھا انتخابات سے متعلق ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا جا سکے ۔ میں اراکین کو تفصیل سے بریف کروں گا اور ان کی رائے لوں گا کہ آگے کس سمت میں بڑھنا ہے ۔’ذرائع کے مطابق، کانگریس آج ہونے والے اجلاس میں راجیہ سبھا انتخابات کی حکمتِ عملی پر غور کرے گی۔ تاہم، اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی ممکنہ طور پر اس بار انتخابی میدان میں نہ اترنے کا فیصلہ کر سکتی ہے ، کیونکہ بی جے پی کے پاس چوتھی نشست کے لیے عددی برتری موجود ہے ۔ حتمی فیصلہ کور کمیٹی کے اجلاس میں قیادت کی مشاورت اور اراکین کی آراء سننے کے بعد ہی کیا جائے گا۔
انتخابات آتے ہی ‘دراندز’ یاد آتے ہیں: پون کھیڑا
رانچی، 12اکتوبر (یو این آئی) کانگریس پارٹی کے میڈیا و کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پون کھیڑاآج مختلف پروگراموں میں حصہ لینے کیلئے بذریعہ طیارہ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی پہنچے ۔ اس موقع پرصوبائی کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر کم سابق وزیر بندھو ترکی، جنرل سکریٹری آلوک کمار دوبے ، چیف ترجمان لال کشور ناتھ شاہ دیو، کنوینر ستیش پال منجنی اور ترجمان ڈاکٹر ایم توصیف نے انہیں گلدستہ اور شال پیش کر کے پرتپاک استقبال کیا۔