حیدرآباد 10 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے راجیہ سبھا اور قانون ساز کونسل کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راجیہ سبھا کیلئے ٹی آر ایس کی جانب سے کے کیشو راؤ اور پونگی لیٹی سرینواس ریڈی کے ناموں کو قطعیت دی گئی ہے۔ جبکہ ایم ایل سی کیلئے سابق اسپیکر سریش ریڈی اور دیشاپنی سرینواس کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ نظام آباد کی سابق رکن پارلیمنٹ اور چیف منسٹر کی دختر کے کویتا کے اعلان کی قیاس آرائیاں جاری تھیں لیکن انھیں اس مرتبہ بھی نظرانداز کردیا گیا ہے۔