نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے جمعہ کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور این سی پی۔شرد پوار (این سی پی۔ایس پی) کے تین ممبران اسمبلی کو ایوان سے نااہل قرار دینے کی درخواستوں کو نمٹا دیا کیونکہ دونوں پارٹیوں نے اس معاملے میں مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کی مانگ کی تھی۔چیئرمین نے ایوان میں ان درخواستوں کو نمٹانے کے بارے میں آگاہ کیا۔راجیہ سبھا ممبران (دل بدل کی بنیاد پر نااہلی) رولز، 1985 کے قاعدہ 6(2) کے تحت ایک درخواست، پرفل پٹیل کی طرف سے 20 نومبر 2023 کو وندنا چوہان اور فوزیہ خان، ایک اور راجیہ سبھا ممبر (3اپریل 2020سے 2026) کے سلسلے میں چیئرمین کے پاس غور کیلئے جمع کرائی گئی تھی۔