راجیہ سبھا مارشلس کے نئے یونیفارم کی پھر تبدیلی پر غور

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی19نومبر (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کو کہا کہ ایوان کے مارشلس کے نئے ڈریس کوڈ پر دوباہ غور و خوض کیا جائے گا ۔ چیئرمین نے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتیہی ضروری دستاویزات ایوان کے ٹیبل پر رکھوائے اور مارشلس کی نئی ڈریس پر غور کرنے کے لئے ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں اس سیشن سے مارشلس کی نئی ڈریس کا انتظام کیا گیا ہے جس پر کئی اراکین پارلیمنٹ اور معاشرے کے معززین نے اپنے خیالات کا اظہار کیاہے ۔