ناگپور۔ راجیہ سبھا کے ممبر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر ادھے سنگھ راجے بھونسلے کا جمعہ کی رات یہاں کورونا کے سبب انتقال ہوگیا۔ مسٹر بھونسلے ناگپور کے کنگز وے اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ انہوں نے گذشتہ شب آخری سانس لی۔ 1966 میں پیدا ہوئے بھونسلے 1998-1999 میں شیوسینا۔بی جے پی حکومت میں ریونیووزیر تھے بعد میں وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے تھے اور 2009 ، 2014 اور 2019 میں ستارا سے این سی پی امیدوار کے طور پر لوک سبھا انتخابات میں رکن پارلیمان منتخب ہوئے ۔ ستمبر 2019 میں وہ این سی پی چھوڑ دی اور دوبارہ بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔ سنہ 2020 میں وہ بی جے پی کی جانب سے مہاراشٹر سے راجیہ سبھا ممبر منتخب ہوئے تھے ۔