حیدرآباد۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن راجیہ سبھا ایم اے خاں نے آج راجیہ سبھا میں تلنگانہ میں جاری آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے مسئلہ پر حکومت کی توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین گزشتہ 50 دن سے ہڑتال پر ہیں لیکن ٹی آر ایس حکومت مسائل کے حل کو نظرانداز کررہی ہے۔ انہوں نے حکومت کے رویہ پر سخت تنقید کی۔ ایم اے خان نے کہا کہ آر ٹی سی ملازمین خودکشی کررہے ہیں اور ہڑتال کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایم اے خان نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت کرتے ہوئے مسئلہ کا حل تلاش کریں اور ہڑتال کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔