راجیہ سبھا میں اینٹی ڈرون سسٹم کو مضبوط کرنے کا مطالبہ

   

نئی دہلی: کانگریس کے راجیو شکلا نے بدھ کو سرحد پار سے ہندوستانی علاقے میں ڈرون کی دراندازی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے روکا جانا چاہئے ۔ شکلا نے وقفہ صفر کے دوران کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورس نے ماضی میں ہندوستان کی جانب 268 ڈرونز کو دیکھنے کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے بڑی تعداد میں ڈرون بھیجے جا رہے ہیں۔ کل 268 ڈرونز میں سے سیکورٹی فورسز نے 16 ڈرون مار گرائے ہیں۔ یہ تعداد بہت کم ہے ۔ ڈرون کو مار گرانے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم کو مضبوط کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈرونز منشیات کی سمگلنگ کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پڑوسی ملک کی نیت جانتے ہیں اس لیے وہ یہ معاملہ اٹھا رہے ہیں۔عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ نے ٹیکس معاملات کو لے کر اتر پردیش میں چھوٹے تاجروں پر چھاپوں کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ معاملات کی تحقیقات کے بعد ہی کارروائی کی جانی چاہئے ۔