نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہرناتھ سنگھ یادو کے چیئرمین کی اجازت کے بغیر بولنے پر ناراضگی ظاہر کی اور ہدایت دی کہ وہ اجازت لے کر ہی انھیں اپنی بات رکھنی چاہیے ۔ وینکیا نائیڈو نے ضروری دستاویزات صبح ایوان کی میز پر رکھے جانے کے دوران مسٹر یادو کو یہ ہدایت دی۔ اسٹیٹ ایگرو انڈسٹریز کارپوریشنس کی سالانہ رپورٹیں پیش کرنے کے دوران مسٹر یادو نے اس سلسلے میں بولنا شروع کیا، جس پر چیئرمین نے انھیں بولنے سے روک دیا اور کہا کہ اسے ایوان کی کارروائی میں درج نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئر سے اجازت لے کرہی بات رکھیں۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما کے سی رام مورتی کو رپورٹس پیش کرنے ہیں اور وہ ایوان میں موجود ہیں۔ اس پر مسٹر یادو نے کہا کہ مسٹر رام مورتی نے انھیں رپورٹ پیش کرنے کا مجاز بنایا ہے ۔ اس پر چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے اس بابت چیئرمین سے اجازت نہیں لی ہے ۔ اس کے بعد یادو نے کہا کہ وہ اب سمجھ گئے ہیں۔چیئرمین نے کہا کہ اراکین کو چیئرکی طرف دیکھتے رہنا چاہیے ۔ ہرناتھ سنگھ یادو تیاری کر کے ایوان آتے ہیں ۔
بعد میں مسٹر یادو نے رپورٹس ایوان کی میز پر رکھ دیں۔