راجیہ سبھا میں تلگو دیشم اور وائی ایس آر کانگریس ارکان میں بحث و تکرار

   

حکومت کی ناکامیوں کا تذکر کرنے پر وجئے سائی ریڈی برہم ہوگئے
حیدرآباد۔7 ۔ فروری (سیاست نیوز) راجیہ سبھا میں آج تلگو دیشم اور وائی ایس آر کانگریس ارکان کے درمیان تلخ مباحث ہوئے۔ تلگو دیشم رکن کے رویندر کمار نے وائی ایس آر حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور حال ہی میں گڈی واڑہ میں پیش آئے واقعہ کو ایوان میں اٹھانے کی کوشش کی ۔ تلگو دیشم رکن نے الزام عائد کیا کہ حکومت کی جانب سے پون کلیان کی فلموں پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ آندھراپردیش میں معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے مرکزی حکومت کو مداخلت کی ضرورت ہے۔ صدر جمہوریہ کے خطبہ پر تحریک تشکر مباحث کے دوران تلگو دیشم رکن رویندر کمار نے جگن حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر وائی ایس آر کانگریس ارکان نے مداخلت کرتے ہوئے تلگو دیشم رکن کو روکنے کی کوشش کی ۔ وائی ایس آر رکن وجئے سائی ریڈی نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو اقتدار کے مقابلہ میں جگن موہن ریڈی کی حکومت ایک ہزار درجہ بہتر ہے۔ دونوں پارٹیوں کے ارکان کے دوران مباحث کو دیکھتے ہوئے اسپیکر صدرنشین نے مائیک کٹ کردیا۔ تلگو دیشم ارکان نے آندھراپردیش میں گانجہ کی کاشت میں اضافہ اور تلگو دیشم دفاتر پر حملوں کا ذکر کیا۔ وجئے سائی ریڈی اور دوسروں نے تلگو دیشم رکن کے الزامات کی مذمت کی ۔ ر